نئی دہلی:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ دہشت گردی کی ملزم پرگیا سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی ہندوتواووٹ بینک کا پولرائزیشن کر رہی ہے۔یچوری نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو ڈر ہے کہ وہ 50 فیصد سیٹیں بھی نہیں بچا پائے گی اور اسی ڈر کی وجہ سے وہ ووٹ کے لئے فرقہ وارانہ فساد کا سہارا لے رہی ہے۔یچوری نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور نریندر مودی کی توجہ اپنے زہریلے اور فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے ذریعے ملک کی یکجہتی میں انتشار پیدا کرنے پر ہے۔